18 مارچ ، 2015
پشاور....... پشاور میں مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے مقامی رہنما حاجی سردار خان مہمند کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سردار خان کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سردارخان مہمند یوتھ ونگ مسلم لیگ ن سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر تھے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل اس کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ بھی کیا تھا۔