پاکستان
04 مئی ، 2012

پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کے جواب میں جلسے کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کے جواب میں جلسے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری کی زیر صدرت اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ طاقت کے زور پر کسی کو آئین کی تشریح نہیں کرنے دی جائے گی جب کہ مسلم لیگ ن کے جواب میں جلسے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کا پہلا جلسہ پنجاب اور سندھ کے سرحدی شہر اوباڑو میں 12 مئی کو ہو گا۔ صدر زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی و زیر سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، مراد علی شاہ، جام مہتاب، نواب علی وسان، گل محمد اور نذیر بگھیو نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کو کھل کھیلنے کا موقع کسی طور نہیں دیا جائے گا، پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کرے گی، آئندہ انتخابات میں بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور عوامی امنگوں کے مطابق سرائیکی صوبہ بنا کر دم لے گی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی عوامی عدالت کے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہے۔ ذارئع کے مطابق اجلاس میں لیاری میں شر پسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :