کاروبار
04 مئی ، 2012

بھارتی حکام نے پاکستانی سیمنٹ واہگہ بارڈر پر روک لی

بھارتی حکام نے پاکستانی سیمنٹ واہگہ بارڈر پر روک لی

لاہور … بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر سے بھارت جانے والے سیمنٹ کو کلیئرنس نہ ملنے پر روک لیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سڑک کے ذریعے تجارت واہگہ کے راستے جاری ہے۔ سیمنٹ پاکستانی تاجروں نے بھارت بھجوائی تاہم بھارتی کسٹم حکام نے اسے کلیئرنس نہیں دی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی کوالٹی کو چیک کیا جائے گا جس کے بعد برآمد کی اجازت ملے گی۔ ادھر پاکستانی تاجروں نے کنسائنمنٹ روکے جانے کو زیادتی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ کلیئرنس نظام کو مزید فعال اور تیز بنایا جائے۔

مزید خبریں :