پاکستان
19 مارچ ، 2015

میں نشان عبرت ہوں،عظیم طارق کو پارٹی نے قتل کروایا،صولت مرزا

میں نشان عبرت ہوں،عظیم طارق کو پارٹی نے قتل کروایا،صولت مرزا

کراچی.......پھانسی کی سزا کے منتظر قیدی صولت مرزا نے اپنی پھانسی سے ایک دن قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہمیں ایک نشان عبرت ہوں،کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آنکھیں کھولیں،ایم کیو ایم میں شہرت پانے والے لوگوں کو نکال دیا جاتا ہے،مصطفی کمال کو شہرت پاتا دیکھ کر پارٹی سے ہٹادیا گیا ،صولت مرزا نے کہا کہ کے ای ایس سی کے مرحوم ایم ڈی کے قتل سے قبل سابق وزیر بابر غوری کے گھر پر ہم چار لوگوں کو بلایا گیا،جن میں راشد اختر ،اور لائنز ایریا کے دو لڑکے اسد اور اطہر شامل تھے،بابر غوری نے ہماری الطاف حسین سے بات کرائی،صولت مرزا نے کہا کہ ایم کیو ایم گورنر سندھ کے ذریعے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے،ایم کیو ایم کے رہنما مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،عظیم طارق کو الطاف حسین کی ہدایت پر مروایا گیا،پھانسی کی سزا ختم کرنے کی اپیل نہیں کررہا،مقتدر حلقے مجھ سے پوچھیں میں بہت کچھ بتا سکتا ہوں،لوگوں کو برین واش کیا جاتا رہا ہے،پی پی دور میں مجھے جیل میں سہولیات فراہم کی گئیں،کارکنان مجھے دیکھ کر عبرت پکڑیں،میں ایم کیو ایم کا کارکن تھا،ایم کیوایم میں کام کراکر ٹشو کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔کارکن سیاست کے علاوہ اپنی مرضی کی زندگی گزاریں۔

مزید خبریں :