19 مارچ ، 2015
راولپنڈی........ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائےموت کے 3 مجرموں کوپھانسی دےدی گئی ۔اڈیالہ جیل راولپنڈی حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے 3 مجرموں کوپھانسی دی گئی ہے، گلستان خان تھانا کلر سیداں میں قتل کامجرم تھا۔ گلستان خان نے دو افراد کو کلر سیداں میں قتل کیا تھا، محمداصغراورغلام محمد دونوں بھائی تھے اور دونوں پر تھاناجاتلی میں قتل کےمقدمات درج تھے۔