پاکستان
19 مارچ ، 2015

ملتان میں قتل کے مجرم کو 24 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

 ملتان میں قتل کے مجرم کو 24 مارچ  کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

ملتان ......سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے ایک اور مجرم کو 24 مارچ کے روز تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔سنٹرل جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ کی طرف سے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو گئے ہیں 1993 میں نصراللہ نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے احاطہ عدالت میں ملزم کو قتل کر دیا تھا اس وقوعہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا نصراللہ کی تمام عدالتوں اور صدر مملکت سے رحم کی اپیل خارج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قتل کے مجرم کے 24 مارچ صبح ساڑھے 5 بجے تختہ دار پر لٹکانے کے وارنٹ جاری کر دئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :