19 مارچ ، 2015
کوئٹہ.......ملک بھر میں موسم خشک ہے،بالائی علاقوں میں سردی کم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بتدریج کم ہو رہی ہے ۔بالائی علاقوں میں سردی میں کمی کے باعث برفباری بند ہونے والے تمام راستے کھل گئے ہیں ۔رات کے اوقات میں موسم سرد رہتا ہے ۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں دن میں موسم گرم اور رات کو ٹھنڈا ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔ کوئٹہ،ژوب،قلات،مکران،ڈیرہ غازی خان،اور سکھر ڈویژن میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔