19 مارچ ، 2015
اسلام آباد..........الیکشن کمیشن نے فاٹا کی نشستوں پر سینیٹ انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سینیٹر عباس آفریدی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں فاٹا کی نشستوں پر سینیٹ انتخابات روکنے کی استدعا کی تھی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فاٹا انتخابات کو مذاق بنایا جا رہا ہے۔ درخواست پر سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔