پاکستان
19 مارچ ، 2015

کراچی :اسکول پردستی بم حملے کی نئی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

 کراچی :اسکول پردستی بم حملے کی نئی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

کراچی......کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ روز اسکول پر ہونے والے دستی بم حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار کو دستی بم پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم میں گزشتہ روز نجی اسکول کے باہر ہونے والے دستی بم حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کے ایک موٹر سائیکل سوار شخص اسکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہورہا ہے۔ گذشتہ روز حاصل کردہ فوٹیج میں صرف دستی بم اسکول کے مین گیٹ پر گرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق حملے کا مقدمہ اسکول انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث درج نہیں کیا جاسکا ہے۔ اگر اسکول انتظامیہ مقدمے کے مدعی نہیں بنے تو مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :