کاروبار
04 مئی ، 2012

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 14600 کی سطح عبور کرگیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 14600 کی سطح عبور کرگیا

کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس 4 سال بعد 14 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشنز میں برقرار رہا۔ سرمایہ کار انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 192 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 14 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوا جو 5مئی 2008ء کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری حجم 33 کروڑ شیئرز رہا، جو 15 ماہ بعد کاروباری حجم کے بعد ہونے والا سب سے بڑا کاروباری حجم ہے۔ سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 15 روپے 42 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 177پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 ہزار 755 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :