پاکستان
19 مارچ ، 2015

ہرنائی ،زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق

 ہرنائی ،زہریلی گیس  کے باعث دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق

ہرنائی....... ضلع ہرنائی کے علاقے شاھرگ کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع ہرنائی کے علاقے شاھرگ کے پی ایم ڈی سی کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دو کان کن دم گھٹنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق کارکن اخترزمان اور منیر زمان سگے بھائی تھے جس کا تعلق سوات سے ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے سول اسپتال شاھرگ منتقل کر دی گئیں ہے۔

مزید خبریں :