19 مارچ ، 2015
لاہور........سزائےموت کے2مفرورمجرم بھائیوں نے خود کولاہورہائی کورٹ کے روبروپیش کردیا۔عدالت نےدونوں کو پولیس کےحوالےکر دیا ہے۔زاہد اورصابرنامی سزائےموت کے2مجرم بھائی ،،جسٹس مظاہرعلی نقوی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دونوں کوپولیس کے حوالے کردیا۔زاہد اورصابر پر الزام ہےکہ انہوں نے2007 ءمیں قصورکے رہائشی صغیر نامی شخص کوقتل کردیاتھا،ٹرائل کورٹ نے 2010ء میں جرم ثابت ہونےپردونوں بھائیوں کوموت کی سزا سنائی تھی،جس کے بعد سےدونوں بھائی مفرورتھے۔