19 مارچ ، 2015
کراچی... صولت مرزا کی جانب سے انکشافات اورسنگین الزامات کے بعد صولت مرزا کے وارنٹ لینےکیلئے عدالت کو مراسلہ بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق صولت مرزا سے پوچھ گچھ کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ نئے وارنٹ کیلئے عدالت کو مراسلہ بھی روانہ کیا جائے گا ۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ صولت مرزا کے انکشافات کے قانونی پہلوؤں پر غور جاری ہے۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل کا صولت مرزاکے حوالے سے کہنا ہے کہ مجرم تاحال ڈیتھ سیل میں ہے۔واضح رہے کہ صولت مرزا نے جیل سے وڈیو بیان میں کہا تھا کہ ایم ڈی کے ای ایس سی کوقتل کرنےکی ہدایت بابرغوری کے گھر پر الطاف حسین نے فون کر کے دی تھیجس کے بعد صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد 72 گھنٹے کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔