پاکستان
19 مارچ ، 2015

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر کا مبینہ قاتل مانسہر ہ سے گرفتار

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر کا مبینہ قاتل مانسہر ہ سے گرفتار

مانسہرہ ......اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا مبینہ قاتل مانسہر ہ میں پکڑا گیا،ڈی ایس پی ذوالفقار جدون کا کہنا ہے کہ ملزم احمد خان کو حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی کے مطابق ملزم احمد خان عرف پپو شاہ عرف کشمیری کراچی پولیس کو مطلوب ہے،ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہےجو گزشتہ 3سال سےکشمیری بازارمیں روپوش تھا۔ڈی ایس پی ذوالفقار جدون نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جا ری ہے۔ پروین رحمان کو 2013میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :