04 مئی ، 2012
لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے 4 سال میں اپنا حقیقی کردار ادا کیا ہوتا تو پارلیمنٹ کو ایک سزایافتہ مجرم کے حق میں قرار داد پاس کرنے کی جرأت نہ ہوتی،۔ منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ نئے صوبوں سے کسی کو دلچسپی نہیں، صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے قرار دادیں منظور کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے آزاد، خود مختار خارجہ پالیسی کی توقع نہیں ہے، سلالہ حملے پر معافی نہ مانگنے اور ڈرون حملے جاری رہنے پر پاکستان کو شگاگو کانفرنس کا بائیکاٹ کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری آپریشن ایم کیو ایم کی فرمائش پر ہورہاہے ، وفاقی وزیر داخلہ الطاف حسین کی زبان بو ل رہے ہیں۔