19 مارچ ، 2015
اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردوں اور شر پسندوں کے خلاف آپریشن سب کے مفاد میں ہے،وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حب میں امن و استحکام قائم کرنا ہے،کراچی میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن مکمل اتفاق راے سے شروع کیا گیاکسی کے پاس غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جواز نہیں ہے۔