04 مئی ، 2012
کراچی … ایل پی جی پروڈیوسرز مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کئی ماہ بعد مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے اور پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے جس سے یقینا عام آدمی کو ریلیف ملا ہے۔ ترجمان ایل پی جی پروڈیوسرز کمپنیز بلا ل جبار کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو کمی کر دی گی ہے۔ پنجاب میں ایل پی جی کی قیمت 100 روپے، سندھ میں 105 روپے اور روالپنڈی میں 110 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں 110 سے 125 روپے فی کلو تک فروخت ہو گی۔ بلا ل جبار نے بتایا کہ فی کلو قیمت 150 روپے سے کم ہو کر 100 روپے پر آگئی ہے اور اس میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔