04 مئی ، 2012
کوئٹہ … سپریم کورٹ کے حکم پر ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ سے لاپتہ ہونے والے شخص علی حسن مینگل کے اغوا کا مقدمہ فرنٹیئر کور بلوچستان کے 2 میجرز کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وڈھ سے 4 نومبر 2011ء کو ایک شہری علی حسن مینگل لاپتہ ہوگیا تھا، اس کے بیٹے گوہر علی مینگل نے اپنے والدکی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دے رکھی تھی۔ گوہر علی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے والد کے اغواء میں ایف سی کے 2 افسران ملوث ہیں لیکن پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری کے احکامات پر وڈھ پولیس نے آج علی حسن مینگل کے بیٹے گوہر علی مینگل کی مدعیت میں ایف سی وڈھ کے 2 آفیسرز میجر طاہر اور میجر نوید کے خلاف زیر دفعات 147، 148، 149، 345کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔