پاکستان
04 مئی ، 2012

اسامہ آپریشن: امریکی فورسز کو فوجی مزاحمت کا جواب دینے کا اختیار تھا

اسامہ آپریشن: امریکی فورسز کو فوجی مزاحمت کا جواب دینے کا اختیار تھا

واشنگٹن … امریکی صدر براک اوباما نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز کی مزاحمت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار امریکی فورسز کے سپرد کردیا تھا۔ امریکی مصنف پیٹر برگن کی نئی کتاب دی مین ہٹن (ٹین ایئر سرچ فار بن لادن۔ فرام 9/11 ٹو ایبٹ آباد) میں کئی اہم انکشاف کئے گئے ہیں۔ امریکی مصنف نے بتایا کہ ا مریکی صدر نے اسپیشل آپریشنز کمانڈ ولیم مک روان کوہدایت کی تھی کہ پاکستانیوں کی خوشی سے زیادہ امریکی فوجیوں کا تحفظ اہم ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اگر ایبٹ آباد کمپاوٴنڈ میں کسی موقع پر پاکستانی فورسز سے امریکی سیلز کا سامنا ہوتا تو انہیں بھرپور جواب دینے کا اختیار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :