04 مئی ، 2012
اسلام آباد … سندھ کے بعد مکران ڈویژن میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی میں 42 ڈگری کے ساتھ اب تک کا سیزن کا گرم ترین دن رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ ، موہنجوداڑو اور چھور میں 44 ڈگری، نوابشاہ، بدین، سکھر، گوادر اور دادو میں درجہ حرارت 43 ڈگری رہا۔ حیدر آباد، پڈعیدن، پسنی، جیوانی میں 42 رہا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 2سے 3 روز کے دوران سندھ، مکران ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزیدا ضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔