04 مئی ، 2012
اسلام آباد … آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ نے پیپکو کو 6 ارب روپے کی رقم جاری کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ یہ رقم پیپکو کے ذریعے آئی پی پیز کیلئے جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی بجلی گھروں نے آج دیوالیہ ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہاتھا کہ اگر آج ادائیگی نہ ہوئی تو وہ 1700 میگا واٹ بجلی کی پیداوار بند کردیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ بجلی کی سبسڈی کیلئے اب تک 106 ارب روپے جاری کرچکی ہے۔