22 مارچ ، 2015
فیصل آباد ........فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کے ساتھی کو قتل کردیاگیا ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے 187ر۔ ب میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیاگیا ہے۔مقتولہ کو اس کے بھائیوں نے اس کے ساتھی سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔