24 مارچ ، 2015
کراچی......انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ نئے ڈیتھ وارنٹ میںعدالت نے یکم اپریل کی صبح پانچ بجے صولت مرزا کوپھانسی دینے کا حکم دیا ہے ،پھانسی مچھ جیل ہی میں دی جائے گی۔ واضح رہےکہ صولت مر زا کوکے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے الزام میں پہلے19مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم سزائے موت کے قیدی صولت مرزا نے کال کوٹھری سے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے پورے ملک میں ہلچل مچا دی تھی جس کے بعد ان کی سزائے موت صدارتی حکم نامے کے ذریعے72 گھنٹے کے لئے موخر کردی گئی تھی ۔