پاکستان
27 مارچ ، 2015

کراچی آپریشن میں تعاون کل بھی تھا، آج بھی ہے، فاروق ستار

کراچی آپریشن میں تعاون کل بھی تھا، آج بھی ہے، فاروق ستار

اسلام آباد........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کا تعاون کل بھی تھا، آج بھی ہے، نائن زیرو سمیت کہیں بھی چھاپا مارا گیا، ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، وزیر اعظم کو بتایا کہ ہماری سیاسی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیوایم کےوفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ایم کیو ایم کےوفد میں فاروق ستار، رشید گوڈیل اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جرائم کےخلاف بلاامتیازکارروائی ہونی چاہیے، نائن زیروکےاطراف سےکچھ جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکیاگیا، ایساتاثردیاگیاکہ نائن زیروپرجرائم پیشہ افراداوراسلحہ رکھاگیاتھا، میں اس تاثرکو سختی سےمستردکرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےکارکنوں کوآنکھوں پرپٹی باندھ کرعدالت میں پیش کیاگیا، ملزم اورمجرم میں فرق واضح کرناچاہیے، گرفتاریوں پرہم نےاحتجاج بھی نہیں کیا، قانون نافذ کرنےوالےاداروں کےساتھ ہماراتعاون رہاہے۔

مزید خبریں :