27 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......... وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں متحدہ کے وفد نے اپنی تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کیا، متحدہ کے وفد کو یقین دلایا گیا کہ آپریشن کا رخ کسی سیاسی جماعت کی طرف تھا، نہ موڑا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےایم کیوایم کےتحفظات کوغورسےسنا، کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ افراد، بھتا خوروں کیخلاف ہے، کراچی میں آپریشن کسی سیاسی جماعت کےخلاف نہیں، جن سیاسی جماعتوں کی صفوں کےاندریاباہرجرائم پیشہ افرادہوں،انکاساتھ نہ دیں۔