27 مارچ ، 2015
نوشہرہ.......... مدینہ کالونی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا امیرحمزہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولاناامیرحمزہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ان کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ مقتول کے بیٹے محمد بلال کا کہنا ہے کہ والد کی شہادت پر فخر ہے، یہ علما کے قتل کی کڑی ہے۔