28 مارچ ، 2015
ریاض.......سعودی فرماںرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں شخصیات نے علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے یمن میں اتحادی ملکوں کی کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا۔