05 مئی ، 2012
اسلام آباد… پاکستان نے آج صبح شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں ملک کی سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ معظم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بار ہا کہا ہے کہ غیر قانونی ڈرون حملے ہماری خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے خلاف ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف وزری ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسے حملوں سے ٹیکٹیکل فائدے کی بجائے اسٹریٹیجک نقصانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے فائدے کی بجائے نقصان دہ ہیں۔