پاکستان
05 مئی ، 2012

سرائیکی صوبہ، اے این پی کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، حاجی عدیل

سرائیکی صوبہ، اے این پی کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، حاجی عدیل

پشاور… عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں صوبہ جنوبی پنجاب سے متعلق قرار داد پیش کرنے سے پہلے ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ وہ پشاور میں جیو نیوز کے نمائندہ شکیل فرمان علی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔ حاجی عدیل نے مزید کہا کہ قرار داد کا دوسرا پیراگراف صوبائی خود مختاری کے منافی ہے۔

مزید خبریں :