05 مئی ، 2012
لاہور…لاہور میں کے علاقے دھرم پورہ کے علاقے میں ی نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نہ نکالنے پر ا سکے ورثا نے پولیس اور ریسکیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مل سکی۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن بند کئے جانے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔مصطفی آباد کے رہائشی دین محمد کا10 سالہ بیٹا عمر جمعہ کے روز گھر سے باہر کھیلنے گیا ،نہر میں نہانے کے لئے چھلانگ لگاتے ہی اس میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔جس کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کیا لیکن وہ ناکام رہے ،لاش نہ ملنے پر عمر کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، انہوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔