05 مئی ، 2012
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت تشدد کی راہ چھوڑنے اور آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے شدت پسندوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ا میرحیدر ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت امن کی زندگی گزارنے کی ضمانت دینے والوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بربادی اور مظالم پر بضد عناصر کی بیخ کنی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سا لمیت کے تحفظ، قیام امن، صوبائی وسائل پر اختیار کی جنگ جیت کر اے این پی صوبہ کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبہ میں تعلیم کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے اور چارسالہ دور میں مختلف اضلاع میں نو یونی ورسٹیاں قائم کیں۔