05 مئی ، 2012
کراچی…ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں کے ای ایس سی کی ٹیم کل شام تک لیاری میں مرمتی کام مکمل کر لے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری میں متاثرہ 5 فیڈرز کو بحال کردیا گیا ہے، گولیاں لگنے کے باعث متاثرہ 19 پی ایم ٹی میں سے 6 تبدیل کئے جاچکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ لیاری میں مزید6 پی ایم ٹی آج رات تک تبدیل کردے جائیں گے۔