پاکستان
05 مئی ، 2012

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو صبح دس بجے طلب

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو صبح دس بجے طلب

لاہور…اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو صبح دس بجے طلب کرلیا۔ موجودہ حالات میں اس اجلاس میں بھرپور سیاسی گرماگرمی کا امکان ہے۔یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے، اپوزیشن نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرارداد جمع کرا دی ہے، دوسری طرف مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر بھرپور احتجاج کی توقع ہے، مبصرین کے مطابق دونوں ایشوز بڑی جماعتوں کیلئے سیاسی اہمیت کے حامل ہیں اور ان سے دونوں جماعتوں میں بھرپور گرما گرمی والا ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :