انٹرٹینمنٹ
31 مارچ ، 2015

بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ کراچی میں

بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ کراچی میں

کراچی ......بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ ان دنوں کراچی آئی ہوئی ہیں۔24 فروری 1972 ءکو پیدا ہونے والی پوجا بھٹ نے 17 برس کی عمر میں فلم ڈیڈی سےفلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔یہ فلم ان کے والد مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کی تھی۔1991 ءان کے کیرئیر کا اہم سال تھا۔فلم دل ہے کہ مانتا نہیں میں پوجا کی اداکاری نے فلم بینوں کےدل موہ لئے۔اس فلم نے کئی اہم ایواڈزحاصل کئے۔فلم سڑک میں سنجے دت کے ہمراہ پوجا ایک منجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔اس فلم کے گانے بھی سپرہٹ ہوئے۔پریم دیوانے،جنم، پھر تیری کہانی یاد آئی میں بھی پوجا بھٹ نے جم کر اداکاری کی۔چاہت ،بارڈر اور کبھی نہ کبھی میں بھی پوجا کا فن ان کے مداحوں کو خوش کرگیا۔بطور پروڈیسر انہوں نے 1998 ءمیں فلم دشمن سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔فلم پاپ اور فلم جسم میں انھوں نے باکمال پروڈکشن پیش کی ۔2003 ءمیں وہ ڈائریکشن کے شعبے میں آگئیں۔فلم پاپ،دھوکااورکجرارے میں انھوں نے فلم سازی کی اس صنف میں خود کومنوایا۔

مزید خبریں :