05 مئی ، 2012
لاہور…گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے والی غیرملکی ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری نہ صرف حکومت بلکہ پوری قوم اٹھانے کوتیارہے، حکومت اورپوری پاکستانی قوم غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی حفاظت کرنے کو تیارہے ،تمام ملکوں کی ٹیمیں کھلے دل سے پاکستان آئیں۔ گورنر ہاوس لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔اس سے قبل گورنرپنجاب نے آسٹریلین ہائی کمشنر ٹم جارج سے بھی ملاقات میں کی اورآسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ۔سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک پر امن اورذمہ دار ملک ہے اور تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی ٹیموں کو یہاں کا دورہ کرنا چاہئے،تمام ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کوکھلے دل سے یہاں آنا چاہیے۔