02 اپریل ، 2015
اسلام آباد.........ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں زیادہ تر محصور پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے، یمن میں کسی بھی پاکستانی کے مارے جانے کی اطلاع نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر جبوتی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں، صنعا میں ابھی بھی ایک سو پینتالیس پاکستانی موجود ہیں جو دوسرے شہروں میں جانے کو تیار نہیں، صنعا ایئر پورٹ کی حالت ٹھیک نہیں، وہاں صرف چھوٹا جہاز بھیجا جاسکتا ہے۔