24 جون ، 2025
ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کوریا کو 2-1 سے ہرا دیا۔
پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان کی جوڑی نے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کی جوڑی کو شکست دی اور پاکستان کا جیت کا اسکور 11۔3، 5۔ 11 اور 11۔ 4 رہا۔
واضح رہے اس سے قبل صبح آخری گروپ میچ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دی تھی، ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز چیمپئن شپ میں پاکستان سیکنڈ سیڈ ہے۔