پاکستان
02 اپریل ، 2015

پاکستان چین سے ایچ کیو نائن میزائل سسٹم حاصل کرے گا

پاکستان چین سے ایچ کیو نائن میزائل سسٹم حاصل کرے گا

کراچی.... رفیق مانگٹ.......چینی میڈیا کے مطابق پاکستان نے چین سے ایچ کیو نائن میزائل سسٹم حاصل کرنے لئے بات چیت کا آغاز کردیا۔زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم میں میڈیم رینج سے طویل رینج کے ایکٹو رایڈار نصب ہے جب کہ ایچ کیو 16ٹرک میں نصب عمودی میزائل سسٹم ہے جو زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چین سے HQ-9 میزائل نظام خریدنے کے لئے باقاعدہ بات چیت کا شروع کردی ہے۔ چینی اخبار”چائنہ ٹائمز“نے کینیڈا کے ایک دفاعی جریدے کانوا ڈیفنس ریویو کے اپریل کے شمارے میں شائع رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ اس میں حیرت کی بات نہیں کہ پاکستان نے اپنی فضائیہ کو ایچ کیو نائن میزائلوں سے مسلح کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ جرنل کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے ابتدائی وارننگ اور جنگی طیاروں کی اکثریت چینی ساختہ ہیں۔ترکمانستان اور ازبکستان بھی چین کے طیارہ شکن میزائل کے ممکنہ گاہکوں میں شامل ہیںجو روس کے ایس 300 سیریز خریدنے کی امپورٹ میں ممکنہ طور پر مایوس ہو چکے ہیں۔ایک اور رپورٹ میں برطانوی دفاعی جریدے IHS Jane' نے پاکستان کی طرف سے آٹھ چین آبدوزوں کے خریدنے پر لکھا  2011میں پاکستان نے چین سے صرف چھ آبدوزوں کے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستان نے جرمنی سے تین آبدوزوں کے خریدنے کا فیصلہ ختم کر کے چین سے ہی آٹھ آبدوزوں کے خریدنے کا فیصلہ کیا۔ پاک بحریہ حکام نے آبدوزوں کی اقسام اور لاگت پر کوئی بات نہیں کی۔پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام نے برطانوی دفاعی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں چین سے Type 041 آب دوزیں خریدنے کی بات کی تھی۔یہ یوآن قسم کی آب دوز ڈیزل الیکٹرک ہے۔

مزید خبریں :