دنیا
02 اپریل ، 2015

سمجھوتے سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کو روکا جاسکے گا، امریکی صدر

سمجھوتے سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کو روکا جاسکے گا، امریکی صدر

واشنگٹن........امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری سمجھوتے سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کو روکا جا سکے گا،معاہدےپرعمل درآمدکی صورت میں ایران پرامریکی پابندیاں ختم ہوں گی۔ امریکی صدربارک اوباما نے ایرانی جوہری معاہدے پروائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کےایٹمی پروگرام کامعائنہ بڑھایا گیا، ایران کےایٹمی پروگرام پر سمجھوتا اچھا اور اس پر پیش رفت خوش آئندہے،معاہدےکےمطابق ایران کوایٹمی پروگرام محدود کرنا ہوگا،وہ پلوٹونیم بم نہیں بناسکےگا،کوئی مشتبہ چیز دیکھی تومعائنہ کیا جائے گا،عبوری سمجھوتے سے ہمارے مقاصد پورے ہوگئے،ایران کو یورینیم افزودگی کی شرح مقررہ حدتک لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دھوکا دیا تو دنیا کو معلوم ہو جائے گا، اس سے سمجھوتے کا فریم ورک بنالیا، یہ معاہدہ طویل مدت کا ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کوایٹمی پروگرام سےروکنےکےتین راستےتھے، ایک راستہ یہ بھی تھاکہ ایران کےایٹمی پلانٹ پربمباری کی جاتی۔امریکی صدربارک اوباما نے کہا کہ ایران پر غیر ایٹمی پابندیاں برقرار رہیں گی،جون تک اس معاہدےکی تفصیلات طےکرلی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دس سال تک ایران کوئی ایٹمی ری ایکٹرقائم نہیں کرسکے گا،معاہدے سے ایران پر سے تمام اقتصادی پابندیاں اُٹھائی جائیں گی،ایران کےایٹمی پروگرام پرسمجھوتااسرائیل کےلیےبہترین راستہ ہے۔

مزید خبریں :