پاکستان
05 اپریل ، 2015

آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، صدر، وزیراعظم

آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد.......صدر اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان مسیح برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کے نام اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کا آئین مسیحوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، مسیحی برادری سمیت ملک میں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے ایسٹر پر مسیح برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی ترقی میں مسیح برادری سمیت تمام اقلیتوں کا کا کردار قابل تحسین ہے، موجودہ حالات میں بین المذاہب اور بین العقائد ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انتشار پیدا کرنے والی قوتیں پورے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہیں،قوم دشمن کے عزائم سمجھتی ہے اور انہیں ناکام بنانے کےلیے متحد ہے۔

مزید خبریں :