12 جنوری ، 2012
لوئراورکزئی…لوئراورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 4 کان کن جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سیزوردار دھماکہ ہوا جس سے4 کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ6 کان کن زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔