06 مارچ ، 2025
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے موسم گرم رہنے اور کل سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سے کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 12 مارچ تک گرم موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی و شمالی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور 12 مارچ کے بعد کراچی میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔