07 اپریل ، 2015
نئی دہلی...........بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کے مسلم مخالف جذبات نے ایک اور حد پار کردی، انتہا پسند جماعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گائے کے بعد بکرے کے گوشت پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے یا بیل کو ذبح کرنے اور اسکے گوشت کی خرید وفروخت کےعلاوہ زندہ گائے یا بیل کو پالنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ بی جے پی کے اس اندھے قانون کے خلاف ریاست بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔گزشتہ روز ممبئی کی عدالت میں مہاراشٹر اینیمل پریزرویشن ایکٹ کے خلاف سماعت ہوئی۔عدلیہ نے جب ایکٹ میں صرف گائے اور بیل پر ہی پابندی کی وجہ جاننی چاہی تو بی جے پی سرکا کے وکیل کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر میں گائے اور بیل کے بعد بکروں کے گوشت پر بھی پابندی لگ سکتی ہے اور ابھی تو یہ سلسلہ صرف شروع ہوا ہے۔