دنیا

ایران اسرائیل جنگ کے 6 دن بعد ایران سے پہلی بار 3 طیاروں نے اڑان بھری، سرکاری بھی شامل

ایران اسرائیل جنگ کے 6 دن بعد ایران سے پہلی بار 3 طیاروں نے اڑان بھری، سرکاری بھی شامل
بدھ کی شام 3 ائیر بس طیاروں نے ایران کی فضائی حدود سے پہلی بار اڑان بھری— فوٹو:فائل

ایران اسرائیل جنگ کے 6 دن بعد ایران سے پہلی بار 3 طیارے روانہ ہوئے۔

ایران اسرائیل جنگ سے صورتحال کشیدہ ہورہی ہے۔ ایران کی فضائی حدود 6 روز سے مسلسل بند ہے اور ایسے میں بدھ کی شام 3 ائیر بس طیاروں نے ایران کی فضائی حدود سے پہلی بار اڑان بھری۔

تینوں پروازوں کو دنیا بھر میں ہائی پروفائل ٹریک کیا گیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق تینوں طیارے ایران کے شہر کرمان کے قریب ریڈار پر 30 ہزار فٹ کی بلندی پر نمودار ہوئے جو نصف گھنٹے کے فاصلے پر پرواز کرتے ہوئے گلف آف عمان کی طرف گئے۔ 

تینوں طیاروں میں سے ایک نے معراج ائیر لائن کی پرواز کے طور پر اڑان بھری جبکہ دو طیاروں کا اسٹیٹس ایران گورنمنٹ کے طور پر ظاہر ہوا۔

 کے مطابق بعد اذاں تینوں ائیربس طیاروں نے عمان کے مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

مزید خبریں :