07 اپریل ، 2015
واشنگٹن ......امریکا نےایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کو اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی ہے۔امریکی ریڈیو پر خطاب میں امریکی صدر نے اسرائیلی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی بنیادی غلط فہمی قرار دیا ۔ اوباما کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوکی ایران سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کی تجویز جوہری معاہدے سے باہر ہے اور یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جیسے یہ کہا جائے کہ عالمی طاقتیں ایران سے اس وقت تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگی جب تک ایران کا نظام حکومت مکمل طور پر تبدیل نہ ہوجائے ۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک پیچیدہ معاہدہ ہے،امریکا کو ایران کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، دہشتگردی کی حمایت سمیت مختلف مسائل پر تحفظات ہیں لیکن امریکا نے جوہری معاہدے کو دیگر معاملات سے علیحدہ رکھا ہے۔