07 اپریل ، 2015
راچی.........جیو فلمز کے تحت پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں متعارف کرانے اور طلبہ کو کہانی اور فلم میکنگ کی جانب راغب کرنے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ منعقد ہوئی۔ یش راج بینر کی فلم ’’ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی‘‘کے ڈائریکٹر دیباکر بینر جی بھی ا س کا حصہ بنے۔ جیو فلمز نے کہانی نویسی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیااور شرط رکھی گئی کہ کہانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی جاسوسی فلم ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی جیسی تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور ہو۔ اس جاسوسی افسانے کے ونر کا اعلان ایک ورکشاپ میں کیاگیا،جو ایک مقامی انسٹیٹیو ٹ میں منعقد کی گئی۔اس ورکشاپ میں مشہور اداکارہ مرینا خان، اداکار اور ادیب محمد احمد نے شرکت کی۔ورکشا پ میں فلم ’’ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی‘‘کے ڈائریکٹر دیباکر بینر جی نے اسکائپ کے ذریعے شرکت کی جبکہ میڈیا سائنسز سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبا ت بھی موجود تھے۔ فلم میکنگ کے حوالے سے طلبہ و طالبات نے دیبارکربینر جی سے سوالات بھی کیے۔ڈھائی ہزار الفا ظ پر مشتمل اس جاسوسی افسانے کے مقابلے کے جیتنے والے کا اعلان دیباکر بینر جی نے کیا۔جیو فلمز کے تحت اس پلیٹ فارم سے بہت سے نئے کہانی نویس سامنے آئے ہیں جو آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔