پاکستان
08 اپریل ، 2015

خوف کی فضا ختم کرنا ہے،الیکشن میں فوج تعینات کی جائے،عمران خان

خوف کی فضا ختم کرنا ہے،الیکشن میں فوج تعینات کی جائے،عمران خان

راچی.......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنا ہے، ایم کیوایم بندوق کی سیاست ختم کرے،الیکشن میں پولنگ کے اندراورباہررینجرزیا فوج تعینات کی جائے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن سے پاکستان کی تقدیربدلے گی،چاہتے ہیں کہ ضمنی انتخاب پرامن طورپرہو،ہم تصادم نہیں چاہتے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ شہدا کی قبروں پرفاتحہ خوانی کروں گا،الطاف حسین کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،لیکن اگر ہمارے کارکن کو نقصان پہنچا تو لندن میں الطاف حسین کیخلاف کیس کرینگے،ہمارے وکلا کی ٹیم الطاف حسین کیخلاف مقدمہ کرنے کیلیے تیاربیٹھی ہے،انھوں نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی کا وقت آگیاہے، لوگ عزیزآباد میں الیکشن میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں،کراچی کے بزنس مین ملک چھوڑ کرباہرجارہے ہیں،میرے اوپرپھول پھینکیں،ٹماٹریا انڈے میں تیارہوں۔اس قبل جب انھوں انے اپنی پریس کانفرنس شروع کی اور چند جملے ہی ادا کیے تھےکہ پریس کانفرنس کور کرنے والے صحافیوں نے احتجاج شروع کردیا انکا کہنا تھا کہ ہمیں جو وقت دیا گیاتھا اس سے قبل پروگرام شروع کیا گیا،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے صحافیوں سے اس حوالے سے معذرت کی۔بعدازاں عمران خان نے کہا کہ میڈیا ہمارے لیے اہمیت رکھتاہے،میںصحافیوں سے معذرت کرتا ہوں،پی ٹی آئی کارکنان میڈیا کے نمایندوں کا خیال رکھیں،انھوں نے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے یا ہارنے سے فرق نہیں پڑتا خوف ختم کرنا چاہتے ہیں، ضمنی الیکشن ہارنے کی صورت میںتبصرہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے میٹنگ ہوناباقی ہے ،کوشش ہوگی کہ جماعت اسلامی بھی ہمیں سپورٹ کرے،ایک سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے،ہم نے 4 حلقوں کی بات کی تھی،اس الیکشن میں سب نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے،جوڈیشل کمیشن بننے پرپوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

مزید خبریں :