پاکستان
09 اپریل ، 2015

پاک فوج کے پانچ میجر جنرلز کی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

 پاک فوج کے پانچ میجر جنرلز کی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راول پنڈی........پاک فوج کے پانچ میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔چیئرمین پی اوایف، ڈی جی جوائنٹ سٹاف اور کور کمانڈر ملتان اسی ماہ پاک فوج سےسبکدوش ہورہے ہیں۔ کور کمانڈر بہاولپور کی ریٹائرمنٹ اگلے ماہ متوقع ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عمر محمود حیات، میجر جنرل ظفر اقبال ملک، میجر جنرل انور علی حیدر،میجر جنرل جاوید محمود بخاری اور میجر جنرل شاہد بیگ مرزا کولیفٹننٹ جنرل کےعہدےپرترقی دی گئی ہے ۔ ادھرذرائع نےجیونیوزکوبتایاہے کہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عمر محمود حیات کا تعلق آرڈیننس کورسے ہے اور وہ وزارت دفاعی پیداوار میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے شاہد بیگ مرزا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے انور علی حیدر ڈائریکٹرجنرل سٹاف ڈیوٹی ہیں جبکہ پاک فوج کی انجینئرز کور سے تعلق رکھنے والے جاوید بخاری سوات میں پاک فوج کے ڈویژن کی قیادت کررہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ظفراقبال ملک کا تعلق انفینٹری سے ہے اور وہ ڈی جی پرسنل سروسز کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹننٹ جنرل محمد احسن محمود، ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد آصف اور کور کمانڈر ملتان لیفٹنٹ جنرل عابد پرویز اسی ماہ پاک فوج سے سبکدوش ہو رہے ہیں، جبکہ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ اس سال مئی میں متوقع ہے۔ لیفٹننٹ جنرل مقصود احمد 18 مارچ کو ریٹائر ہو چکے۔

مزید خبریں :