09 اپریل ، 2015
کراچی.....ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ الیکشن میںایم کیو ایم پہلی دفعہ گھبرائی ہوئی ہے ،این اے 246 سے مہاجر امیدوار ہی جیت سکتاہے ،اگر متحدہ کا امیدوار 10 سے 20ہزارکی لیڈ سے جیتا تو یہ اسکی ہارہوگی ،جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ الیکشن کے دن پولنگ بوتھ خالی تھے، ووٹر تو آئے نہیں، اندر ٹھپے لگائے جارہے تھے،مجھے ایک دن بھی انتخابی مہم کے لیے نہیں بلایا گیا ، مجھے کہا گیا کہ گھر جا کر آرام کریں، آپ جیت چکے ہیں۔جب میں نے کہا کہ ووٹر تو آئے نہیں، میں حیران تھا کہ ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹ کیسے مل گئے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جب غلطی کا احساس ہوا تو میں نے این اے 246سے استعفا دے دیا۔