Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا: خالد مقبول

 
مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا: خالد مقبول
مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ ابھی تک وزارتِ تعلیم کے تحت ہے،رجسٹریشن اب تک وزارتِ صنعت کو منتقل نہیں ہوئی: وفاقی وزیر تعلیم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  نے دعوٰی  کیا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ ابھی تک وزارتِ تعلیم کے تحت ہے،رجسٹریشن اب تک وزارتِ صنعت کو منتقل نہیں ہوئی جب کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  پاکستان کا بحران 2024 کے الیکشن کی وجہ سے نہیں 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے، سیٹیں 24 سے 7 کرنے کے باوجود ایم کیو ایم کی افادیت میں فرق نہیں پڑا۔

 مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹی ایکٹ رجسٹریشن بل 

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر پاکستان آصف زرداری نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹی ایکٹ رجسٹریشن بل پر دستخط کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

نئے قانون کے مطابق مدارس کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ خود کو سوسائٹیز رجسٹریشن یا وزارت تعلیم کے تحت رجسٹر کرائیں۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ بل 20 اکتوبر کو سینیٹ اور 21 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا، مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :